گلبرگہ:26 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) شہرگلبرگہ کے مختلف علاقوں میں ان دنوں پینے کے پانی کی شدید قلت محسوس کی جارہی ہے۔ مختلف محلہ جات میں پانی کے حصول کے لئے مختلف قسم کے پاپڑ بیلنے پڑ رہے ہیں ۔پانی کے حصول کے لئے روزانہ کافی روپئے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں ۔ لیکن متوس درجہ کے خاندانوں اور غریب عوام کے لئے پیسہ خرچ کرکے پانی حاسل کرنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے ۔ ایسے حالات میں شہر کے ممتاز سماجی کارکنان اور کنڑا بھومی جاگرتی سمیتی کے عہدہ داران نے 25مارچ کو کمشنر سٹی کارپوریشن گلبرگہ محترمہ فوزیہ ترنم کو یادداشت پیش کی اور گلبرگہ شہر میں پانی کی سربراہی کو تشفی بخش بنانے اور ٹینکوں کے ذریعہ متاثرہ علاقوں اور محلوں میں پانی سربراہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ یادداشت کو قبول کرتے ہوئے محترمہ فوذیہ ترنمنے تیقن دیا کہ وہ شہر گلبرگہ میں پانی کی سربراہی کو اطمینان بخش بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گی ۔ محترمہ فوزیہ ترنم کو یادداشت پیش کرتے وقت کنڑا بھومی جاگرتی سمیتی کے عہدہ داران مسرز لنگ راج سرگاپور، ساجد علی رنجولوی ، آنند کمکنور، باباب فخر الدین ،جئے راج اور دیگر موجود تھے ۔